محمد سجاد جوزف ہورووٹز (Josef Horovitz 1874-1931) علی گڑھ کے محمڈن اینگلو اورئینٹل کالج میں عربی و فارسی کے استاد تھے۔ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے تعلق سے جو لا تعداد کتابیں لکھی گئ ہیں ان میں ان کے بارے میں بہت کم جانکاریاں مل پاتی ہیں۔ یہودی عقیدے سے تعلق رکھنے والے اس جرمن محقق و مدرس نے اسلامیات کی تحقیق و تدریس کے میدان میں نمایاں کارنامے انجام دئے۔ اور اس طرح ادبی و ثقافتی مطالعات میں اہم اضافے کئے۔ جوزف کے والد مارکس (Marcus) ہورووٹز بھی تاریخ داں تھے، اور ہنگری سے تعلق رکھتے تھے۔ جوزف ہورووٹز نے فرینک فرٹ، مار برگ، اور برلن یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی تھی۔ مصر، شام، اور فلسطین کا سفر بھی کیا تھا۔ سنہ 1907ء میں ان کی تقرری بھارت (آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا) میں ہوئ تھی۔ علی گڑھ میں استاد کے علاوہ برطانوی ہند حکومت کے لئے فارسی و عربی ایپی گرافیسٹ کا کام بھی انجام دینا تھا۔ ان کا تعلق قاہرہ کے عربی دانشور رشید رضا (مدیر، المنار) ، شبلی نعمانی، حمیدالدین فراہی، سے بھی تھا۔ عبدالستار خیری، عبدالجبار خیری، عبدالحق (عثمانیہ ...